نعمان جاوید اوراداکارہ جاناں ملک نے شادی کرلی

ہفتہ, 03 ستمبر 2016 10:35

گلوکار نعمان جاوید اور اداکارہ جاناں ملک کی شادی کی تقریب لاہور میں ہوئی جس میں دونوں شخصیات کے قریبی رشتے داروں اور دوستوں نے شرکت کی جب کہ اس موقع پر اداکارہ نے سنہری رنگ کی میکسی زیب تن کیے دلکش نظر آرہی تھیں.

نعمان جاوید نے کہا کہ امید کرتا ہوں کہ میری جاناں ملک سے شادی کامیاب ہوگی تاہم تمام لوگوں سے درخواست ہے کہ اب وہ مجھ سے فریحہ پرویز سے متعلق بات نہ کریں.

اس سے قبل نعمان جاوید کا کہنا تھا کہ انہوں نے خود کشی کی کوشش کے بعد پوری کوشش کی وہ فریحہ پرویز کا دل جیت سکیں لیکن فریحہ کسی صورت ان کی بات ماننے کے لیے تیارنہیں تھیں.

ان کا کہنا تھا کہ میں اب نہ مزید انتظار کرسکتا ہوں اور نہ ہی ایک ایسی لڑکی کے لیے اپنی زندگی برباد کرسکتا ہوں جس کو میرا خیال ہی نہ ہو.

یاد رہے کہ گلوکار نعمان جاوید مشہور گلوکارہ فریحہ پرویز کے شوہر ہیں شادی کے کچھ عرصے کے بعد ہی تعلقات میں تلخیاں بڑھنے کے باعث ایک دوسرے سے دوری اختیار کرلی تھی.

واضح رہے کہ فریحہ پرویز نے اپنے شوہر سے بہتر تعلقات نہ ہونے پرعلیحدگی کے لیے فیملی کورٹ میں دعوی دائرکیا ہوا ہے.

Read 8801 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto