شاہد کپوراورمیرا راجپوت نے اپنی بیٹی کا نام رکھ دیا

منگل, 20 ستمبر 2016 19:29

ممبئی: بالی ووڈ اداکارشاہد کپور کے ہاں گزشتہ ماہ ننھی پری کی آمد ہوئی تھی تاہم اب انہوں نے سوچ بچار کے بعد اپنی بیٹی کا نام رکھ دیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اسٹارشاہد کپورکے ہاں گزشتہ ماہ ننھی پری کی پیدائش ہوئی تھی جس کے بعد ان کے مداحوں کی جانب سے بھی ان کی بیٹی کے نام کے حوالے سے قیاس آرائیاں شروع کردی گئیں تھیں۔

اداکاررکی بیٹی کے پیدائش کے بعد مختلف دلچسپ نام سوشل میڈیا پربھی گردش کررہے تھے تاہم دونوں نے ہی ہدایتکار ادتیا چوپڑا اوررانی مکھرجی کی بیٹی کے نام کی طرح اپنے اپنے ناموں کے ملاپ سے بیٹی کا نام رکھا ہے جس کا نام میرا سے “می” اورشاہد سے “شا” نکال کر”میشا” رکھا گیا ہے۔

شاہد کپورنے اپنی بیٹی کے نام کے بارے میں انوکھے اندازمیں مداحوں کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرآگاہ کیا کہ ان کی بیٹی “میشا کپور” اپنے ڈیڈی یعنی شاہد کپورکوکہیں جانے نہیں دیتی ہے۔

اداکارشاہد کپورنے اس سے قبل میرا اوراپنے والد اوراداکارپنکج کپورکے ہمرا امرتسرکا دورہ کیا تھا جہاں انہوں نے اپنی بیٹی کے نام کے بارے میں بابا سے مشاورت کی تھی۔

Read 6034 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto