شاہ رخ خان،امیتابھ ،ایشوریا سمیت کئی بالی ووڈ اداکار مختلف بیماریوں کا شکار ہیں

منگل, 27 ستمبر 2016 13:06

بھارتی اداکارہ مادھوری جو کہ ان دنوں ایک رئیلٹی شو میں جج کے فرائض انجام دے رہی ہیں، گزشتہ ہفتے کندھے میں تکلیف کے باعث علاج کے لیے امریکا روانہ ہوگئی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق اداکارہ کندھے میں کافی درد اور تکلیف محسوس کررہی تھیں۔بھارتی فلمساز کرن جوہر بھی شدید ڈپریشن کا شکار ہیں اور حالیہ دنوں ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ ڈپریشن کے باعث نہ تو وہ کسی سے بات کرنا چاہتے تھے اور نہ ہی کسی سے ملنا، اسی لیے وہ ملک سے باہر کسی ایسی جگہ چلے گئے تھے جہاں کوئی جان پہچان کا شخص موجود نہیں تھا۔

بالی ووڈ سپر سٹار شاہ رخ خان اور امیتابھ بچن دونوں ہی ہڈیوں میں درد کے مسائل سے دوچار ہیں، حال ہی میں ایک ایوارڈ شو کے بعد سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئیٹر پر دونوں اداکار ہڈیوں کے درد پر بات کرتے ہوئے نظر آئے۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئیٹر پرشاہ رخ خان نے امیتابھ سے کہا کہ سر میں بہت جلد آپ کے لیے ایک فزیو کا بندوبست کروں۔ایشوریا رائے بچن جو ان دنوں بالی ووڈ میں دوبارہ قدم جمارہی ہیں اور کرن جوہر کی فلم اے دل ہے مشکل میں جلوہ گر ہوں گی، رپورٹ کے مطابق اداکارہ ان دنوں وائرل بخار کا شکار ہیں نہ صرف اداکارہ بلکہ ان کی بیٹی ارادھیا بچن کی بھی طبیعیت خراب ہے۔بھارتی خوبرو اداکارہ عالیہ بھٹ کی بھی ان دنوں طبیعت ناساز ہے اور وہ بخار میں مبتلا ہیں اور اس حوالے سے عالیہ نے اپنے جذبات سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے مداحوں سے شئیر کیں اور کہا کہ صرف کیمرہ ہی ان کو ٹھیک کرسکتا ہے۔

Read 6778 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto