صبا قمر کی فٹنس کا راز کیا ہے

ہفتہ, 22 اکتوبر 2016 16:01

انہوں نے اپنی ذاتی و عملی زندگی کے بارے میں کئی دلچسپ راز بتائے۔

صبا قمر نے بتایا کہ لوگوں کو لگتا ہے وہ بہت نخریلی اور مغرور ہیں لیکن حقیقی زندگی میں وہ بہت عاجز شخصیت ہیں۔

وہ ڈرامہ سیریل ’مات‘ کو اپنی زندگی بدل دینے والا تجربہ قرار دیتی ہیں۔ ڈرامہ ’مات‘ دو بہنوں کی چپقلش پر مبنی ڈرامہ تھا جس میں مرکزی کرداروں میں اداکارہ آمنہ شیخ اور صبا قمر شامل تھیں۔

بقول صبا کے، یہ ان کی عملی زندگی کا پہلا منفی کردار تھا جو دیکھنے والوں نے بے حد پسند کیا۔ بعد ازاں فلم کے ڈائریکٹر وجاہت رؤف اور مصنف یاسر حسین نے بتایا کہ انہوں نے صبا کو فلم میں لینے کا فیصلہ اسی ڈرامے میں صبا کی اداکاری کو دیکھنے کے بعد کیا تھا۔

اپنی فٹنس کا راز بتاتے ہوئے صبا قمر کا کہنا تھا کہ وہ بہت زیادہ محنتی ہیں اور کسی بھی لمحہ فارغ بیٹھنا پسند نہیں کرتیں۔ ہر لمحہ وہ کسی نہ کسی جسمانی حرکت میں مصروف رہتی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ وہ جم نہیں جاتیں البتہ جب کبھی گھر میں انہیں فراغت ملتی ہے وہ میوزک لگا کر رقص کرنا پسند کرتی ہیں۔ یہ ان کا شوق بھی ہے اور اس بہانے ان کی ورزش بھی ہوجاتی ہے۔

فلم کے مصنف اور ہیرو یاسر حسین نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے والد انہیں ہمیشہ نصیحت کرتے تھے کہ اپنے اندر کبھی کسی قسم کا کوئی خوف مت رکھنا، حتیٰ کہ میرا بھی نہیں۔

اس نصیحت کا یاسر پر اتنا اثر ہوا کہ وہ اپنے والد سمیت واقعی ہر چیز سے بے خوف ہوگئے، ’بعد میں والد صاحب اپنی اس نصیحت پر بہت پچھتائے‘۔

یاسر کا کہنا تھا کہ اس نصیحت نے انہیں زندگی میں بڑے بڑے چیلنجز قبول کرنے کی ہمت دی یہاں تک کہ اب موت کا خوف بھی ان کے دل سے نکل گیا، ’موت کوئی ڈرنے والی چیز نہیں، یہ جب آئے گی تو آپ بہتر جگہ پر پہنچ جائیں گے‘۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ فیس بک استعمال نہیں کرتے۔

صبا نے بتایا کہ ایک بار انہوں نے اپنے بارے میں منی لانڈرنگ کی افواہ سنی۔ ’میں نہیں جانتی یہ افواہ کس طرح اور کیوں نکلی لیکن یہ بہت حیرت انگیز تھی‘۔ بقول ان کے اس افواہ نے انہیں بے حد دکھ بھی پہنچایا۔

فلم کے ڈائریکٹر وجاہت رؤف نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے ہمیشہ اس مقولے پر عمل کیا کہ اپنے باس خود بنو، ’بی یور اون باس‘۔ یہی وجہ ہے کہ آج وہ اس مقام پر ہیں اور انہیں کسی کی ملازمت کرنے کی ضرورت نہیں۔

لاہور سے آگے‘ رواں برس 11 نومبر کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کردی جائے گی۔

 

Read 2501 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto