موسیقار لیونارڈ کوہن چل بسے

جمعہ, 11 نومبر 2016 14:53

بیان کے مطابق 'ہم نہایت افسوس کے ساتھ اس بات کا اعلان کرتے ہیں کہ عظیم شاعر، نغمہ نگار اور آرٹسٹ لیونارڈ کوہن اس دنیا میں نہیں رہے۔'

بیان میں مزید کہا گیا ہے 'ہم نے موسیقی کی قابل احترام شخصیات میں سے ایک کو کھو دیا ہے۔'

بیان میں کوہن کی موت کی تفصیلات نہیں بتائی گئی ہیں۔

بیان کے مطابق لاس اینجلس میں کوہن کی یاد میں ایک تقریب منعقد کی جائے گی۔

مونٹریال میں پیدا ہونے والے گلوکار کے مشہور گانوں میں ’سوزین‘ اور ’آئی ایم یور مین‘ شامل ہیں۔

کوہن نے گذشتہ ماہ ہی اپنا 14 واں البم 'یو وانٹ اٹ ڈارکر' کے نام سے جاری کیا تھا۔

کینیڈین گلوکار کو سنہ 2008 میں راک اینڈ رول ہال آف فیم میں شامل کیا گیا تھا۔

ادھر سونی میوزک کمپنی کا کہنا ہے کہ انھیں ’اس بات پر فخر ہے کہ انھوں نے کوہن کے چھ دہائیوں پر مشتمل کریئر کے دوران ان کی فنکارانہ صلاحیتوں کو منوایا۔'

سونی میوزک کمپنی کی جانب سے جاری کیے جانے والے ایک بیان کے مطابق 'کوہن ایک بے مثال فنکار تھے جن کے حیرت انگیز کام کو ان کے پرستاروں کی نسلوں کی جانب سے قبول کیا گیا۔'

بیان کے مطابق 'سونی میوزک کوہن کے انتقال کا سوگ منانے والوں میں میں شامل ہے۔'

لیونارڈ کوہن ایک یہودی خاندان میں پیدا ہوئے اور بعد میں وہ زین بدھ مت کے طالب علم بن گئے۔

انھوں نے سنہ 1994 سے 1999 تک میوزک انڈسٹری سے وقفہ کیا اور لاس اینجلس کے مشرق میں واقع ماؤنٹ بالڈے زین سینٹر میں قیام پذیر رہے۔

گلوکاروں، مصنفین اور سیاست دانوں نے لیونارڈ کوہن کو سوشل میڈیا پر خراجِ تحیسن پیش کیا ہے۔

کینیڈا کے صدر جسٹن ٹروڈو کا کوہن کے بارے میں کہنا تھا 'کسی اور موسیقار کا کام اتنا محسوس نہیں کیا گیا جتنا لیونارڈ کا کام محسوس ہوا، کینیڈا اور پوری دنیا کوہن کو یاد کریں گے۔'

Read 1221 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto