معروف انڈین موسیقار بالامورلی کرشنا انتقال کر گئے

بدھ, 23 نومبر 2016 10:05

ان کی عمر 86 برس تھی اور وہ چینئ میں رہائش پذیر تھے۔

ایم بالامورلی کرشنا نے اداکاری کے میدان میں بھی تجربہ کیا اور جنوبی انڈیا کی متعدد فلموں کے لیے گانے کمپوز کیے جن میں سے زیادہ تر ہٹ ہوئے۔

اپنی مدھر آواز کے علاوہ وہ موسیقی کے آلات کو بجانے میں بھی خاص مہارت رکھتے تھے۔

انھوں نے دنیا بھر میں 18000 کنسرٹس کے دوران پرفارمنس دی۔

انھوں نے اپنی مادری زبان کے علاوہ ہندی، بنگلہ، سنسکرت اور پنجابی زبان میں بھی گانے گائے.

بالامورلی کرشنا آندھرا پردیش میں پیدا ہوئے اور فقط آٹھ برس کی عمر میں اپنا پہلا کنسرٹ پیش کیا۔

موسیقی کے لیے ان کی خدمات کے اعتراف میں انھیں پدم وبھوشن ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا۔

Read 774 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto