ارجن کپورکے ساتھ گہری دوستی پرملائکہ نے چپ توڑدی

جمعہ, 25 نومبر 2016 18:22

ممبئی: بالی ووڈ اداکار و ہدایتکار ارباز خان اور آئٹم گرل ملائکہ اروڑہ 18 سال کے شادی کے بندھن میں بندھے رہے تاہم دونوں فلمی ستاروں نے اختلافات کے باعث گزشتہ ایک سال سے علیحدگی اختیارکررکھی تھی جب کہ کچھ عرصے قبل ہی دونوں نے باقاعدہ طورپرطلاق کے لیے عدالت سے رجوع بھی کر لیا تھا تاہم ملائکہ اروڑہ کا نام پہلے ایک بزنس مین اور پھراداکارارجن کپور سے نام سے جوڑا جارہا تھا لیکن اب بالی ووڈ آئٹم گرل نے اس حوالے سے چپ توڑ ہی دی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ میں آئٹم گرل کے نام سے مشہور ملائکہ اروڑہ خان سے جب ایک انٹرویو کے دوران ارجن کپورکے ساتھ گہری دوستی کے حوالے سے پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ارجن میرے بہت اچھے دوست ہیں لیکن سب اس دوستی کو دوسرا رنگ دینے پرتلے ہوئے ہیں جو کہ بالکل غلط ہے۔

واضح رہے کہ اداکار ارباز خان اور ملائکہ اروڑہ کا 14 سالہ بیٹا ارہان خان ہے جب کہ دونوں نے  18 سالہ رفاقت  کے بعد گزشتہ ماہ باہمی رضامندی سے طلاق لینے کے لیے فیملی کورٹ میں درخواست بھی دائرکردی ہے۔

Read 3584 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto