سنیل شیٹھی کا بیٹا بھی فلم نگری میں قدم رکھنے کے لیے تیار

پیر, 28 نومبر 2016 21:26

ممبئی: بالی ووڈ کے نامور اداکار سنیل شیٹھی کی بیٹی آتیا شیٹھی کے بعد نوجوان بیٹے آہان شیٹھی بھی فلم نگری میں قدم رکھنے کے لیے تیار ہیں۔

بالی ووڈ اسٹار سنیل شیٹھی نے 90 کی دہائی میں فلم نگری پرراج کیا اور کئی بلاک بسٹر فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے جس میں ’’غدار‘‘،’’اک تھا راجہ‘‘،’’کرشنا‘‘،’’ہیرا پھیری‘‘،’’دھڑکن‘‘ اور’’پیار عشق اور محبت‘‘سمیت کئی فلمیں شامل ہیں جب کہ فلم اسٹار خود تو فلمی دنیا سے عارضی طور پر دور ہیں لیکن اپنے بچوں کو فلموں میں متعارف کرانے میں مصروف ہیں۔

سنیل شیٹھی کی بیٹی آتیا شیٹھی کے بعد اب ان کے صاحبزادے آہان شیٹھی بھی فلم نگری میں انٹری دیں گے جس کے لیے وہ لندن میں تربیت حاصل کررہے ہیں جب کہ نامور فلمساز ساجد ناڈیاڈ والا اپنی فلم کے ذریعے نوجوان اداکار کو فلم نگری میں متعارف کرائیں گے جس پر سنیل نے معروف فلمساز کا شکریہ ادا کیا ہے۔

اداکار سنیل شیٹھی نے بیٹے کو فلم نگری میں جانے کے لیے آمادہ کرنے اور حوصلہ افزائی پر دبنگ سپر اسٹار سلمان خان کابھی شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں بھائی کہا ہے جب کہ دوسری جانب ہدایتکار کرن جوہر نے بھی اپنی ٹوئٹ میں آہان شیٹھی کو مستقبل کا اسٹارقرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ سلمان خان نے اپنی پروڈکشن ہاؤس کے بینر تلے بننے والی فلم ’’ہیرو‘‘ میں سنیل شیٹھی کی بیٹی آتیا شیٹھی کو مرکزی کردار میں کاسٹ کیا تھا لیکن فلم باکس آفس پر کامیابی حاصل کرنے میں ناکام ہوگئی تھی۔

Read 4378 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto