عامر خان کی فلم ’’دنگل‘‘ کی بالی ووڈ کی تاریخ میں سب سے بڑی ڈیل

جمعرات, 15 دسمبر 2016 21:14

ممبئی:بالی ووڈ اسٹار عامر خان کی فلم ’’دنگل‘‘ کے سیٹلائٹ حقوق 75 کروڑ میں فروخت کردیئے گئے جس کے بعد یہ بالی ووڈ کی سب سے بڑی ڈیل بن گئی ہے۔

بالی ووڈ اداکاروں کی فلموں کے سیٹلائٹ حقوق کے فروخت کی ڈیل فلم کی کمائی پر گہرا اثر رکھتی ہے اور کئی نامور اداکاروں نے کئی فلموں کے سیٹلائٹ حقوق پہلے ہی فروخت کردیئے ہیں جس میں سلمان خان، ہریتھک روشن اور شاہ رخ خان شامل ہیں لیکن اب سیٹلائٹ حقوق کی ڈیل میں عامر خان نے میدان مار لیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عامر خان کی فلم ’’دنگل‘‘سیٹلائٹ حقوق کی ڈیل میں بالی ووڈ کی سب سے بڑی ڈیل بن گئی ہے اور فلم  کے سیٹلائٹ حقوق  75 کروڑ میں ذی میڈیا گروپ نے حاصل کرلیے ہیں جس کے بعد عامر خان نے اپنی ہی فلم ’’دھوم 3‘‘ کے سیٹلائٹ حقوق کی مد میں 65 کروڑ کمائی کا ریکارڈبھی توڑ دیا ہے ۔

واضح رہے کہ  بالی ووڈ اسٹار عامر خان کی فلم ’’دنگل‘‘ 23 دسمبر کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

Read 2531 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto