جارج مائیکل 53 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

منگل, 27 دسمبر 2016 10:57

ترجمان کا کہنا ہے کہ ان کا انتقال ان کے اپنے مکان میں ہوا۔ جارج مائیکل نے اپنے کریئر کا آعاز 80 کی دہائی میں ویم سے کیا تھا اور بعد میں اکیلے اپنی گلوکاری جاری رکھی۔

برطانوی پولیس کا کہنا ہے کہ ان کی موت کی وجہ معلوم نہیں۔

مائیکل نارتھ لندن میں پیدا ہوئے تھے اور چار دہائی کے کریئر میں ان کی ایک سو ملین البمز فروخت ہوئیں۔

جارج مائیکل کی گلوکاری میں عروج ویم بینڈ سے ہوا جو انھوں نے اپنے سکول کے دوست اینڈریو ریگلی کے ہمراہ بنایا۔ اس کے بعد وہ سولو گلوکاری جانب چلے گئے اور ان کی مشہور البمز میں 'فیتھ' اور 'لسن ود آؤٹ پریجوڈس وولیئم ون` شامل ہیں۔

برطانوی چارٹس میں ان کے سات گانے سر فہرست رہے جن میں کییر لس وسپرز اور فیتھ شامل ہیں۔ انھوں تین برٹ ایوارڈ اور دو گریمی جیتے۔

تاہم ان کے کریئر کا زوال اس وقت شروع ہوا جب وہ شہ سرخیوں میں غلط وجہ سے آنا شروع ہو گئے۔

اکتوبر 2006 میں انھوں نے منشیات کے زیر اثر گاڑی چلانے کا اعتراف کیا اور ان پر ڈرائیونگ کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی۔ 2008 میں ان کو کلاس اے کی منشیات رکھنے پر متنبہ کیا گیا۔

ستمبر 2010 میں مائیکل کو دو ماہ کی قید کی سزا ملی جب انھوں نے نارتھ لندن میں اپنی گاڑی ایک دکان میں ماری۔

Read 1052 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto