جینیٹ جیکسن 50 برس کی عمر میں ماں بن گئیں

بدھ, 04 جنوری 2017 11:08

امریکی گلوکارہ جینیٹ جیکسن نے پچاس برس کی عمر میں اپنے پہلی اولاد کو جنم دیا ہے۔

ایک اعلان کے مطابق جینیٹ جیکسن اور ان کے شوہر، قطری کاروباری شخصیت وصام ال مانا نے اپنے بیٹے عیسیٰ ال مانا کی پیدائش پر بے حد خوشی کا اظہار کیا ہے۔

ان کے ترجمان نے مزید کہا کہ ’بچے کی پیدائش بغیر کسی دشواری اور تکلیف کے ہوئی اور جینیٹ آرام کر رہی ہیں۔‘

جینیٹ کے حاملہ ہونے کی خبر سب سے پہلے پچھلے سال اپریل میں منظر عام پر آئی تھیں جب انھوں نے اپنا ’ان بریک ایبل ٹور‘ ملتوی کر دیا تھا۔

اس وقت جینیٹ جیکسن نے اپنے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں انھوں نے اپنے مداحوں کو بتایا کہ ٹور اس لیے ملتوی کیا گیا ہے کیونکہ ایک ’اچانک تبدیلی‘ آ گئی۔ ’میں سمجھتی ہوں کہ یہ ضروری ہے کہ میں پہلے آپ لوگوں سب سے پہلے بتاؤں۔ برائے مہربانی اس بات کو سمجھیں کے مجھے اس وقت ایسا کرنا ہے۔‘

جینیٹ جیکسن نے سنہ 2012 میں وصام ال مانا سے شادی کی تھی اور ان کو لندن میں بچوں کے سامان کی خریداری کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

Read 2155 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto