بدتہذیب بھارتیوں نے وین ڈیزل کا استقبال کیسے کیا

جمعرات, 19 جنوری 2017 16:47

بھارتی اپنے آپ کو دنیا بھر میں مہمان نواز کہلواتے ہیں اور دعویٰ کرتے ہیں کہ وہ بیرون ملک سے آنے والے افراد کا بہت خوش دلی اور عزت سے استقبال کرتے ہیں۔ لیکن حال ہی میں جب ہالی ووڈ اداکار وین ڈیزل بھارت پہنچے تو بھارتی صحافیوں کی بدتہذیبی نے پورے بھارت کو شرمندگی سے سر جھکانے پرمجبور کردیا۔

مشہور فلم سیریز ’فاسٹ اینڈ فیورس‘ کے اداکار وین ڈیزل آج کل اپنی فلم ’ٹرپل ایکس ۔ ریٹرن آف زینڈر کیج‘ کی تشہیر کے لیے بھارت میں موجود ہیں۔

وین ڈیزل جب ایئرپورٹ سے باہر نکلے تو وہاں جمع بھارتی صحافیوں نے ایک طوفان بدتمیزی مچا دیا اور زور زور سے ’ڈیزل، اوئے ڈیزل، دیکھ، دیکھ‘ چلانا شروع کردیا۔

جب وین ڈیزل ان سب کونظرانداز کر کے اندر چلے گئے تو کسی دل جلے صحافی نے ’ٹکلے‘ کہہ کراپنے دل کی بھڑاس نکالی۔

اس طرح کہہ کر اس نے اپنے طور پر وین ڈیزل کے گنج پن کا مذاق اڑانے کی کوشش کی لیکن شاید وہ یہ بھول گیا کہ یہ ون ڈیزل کی منفرد شخصیت اور اسٹائل کا حصہ ہے۔

یہی نہیں جب یہ ویڈیو وائرل ہوئی تو ٹویٹرپربھی بھارتیوں نے اپنی جہالت کا شاندار ثبوت دیا۔ انہوں نے بجائے اس کی مذمت کرنے کے، وین ڈیزل کا مذاق اڑانا شروع کردیا، اور دنیا کو بتا دیا کہ جس کو اپنی عزت عزیز ہو وہ کبھی بھارت نہ جائے

واضح رہے کہ اس فلم سے بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون بھی اپنے ہالی وڈ کیرئیر کی شروعات کرنے جارہی ہیں۔ دپیکا فلم میں سیرینا نامی ایک شکاری کا کردار ادا کر رہی ہیں۔

فلم ’دا ریٹرن آف زینڈر کیج‘ 2002 میں آنے والی ’ٹرپل ایکس‘ اور 2005 میں آنے والی ’اسٹیٹ آف دی یونین‘ کا سیکوئل ہے۔

 

Read 1842 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto