بلند عمارت سے لٹکنے پر روسی ماڈل کو دبئی پولیس کی تنبیہ

منگل, 21 فروری 2017 14:39

دبئی کی پولیس نے ایک روسی ماڈل کو متنبہ کیا ہے کہ وہ بلند عمارت سے بغیر کسی حفاظتی بیلٹ کے لٹکنے کی کوشش آئندہ نہیں کریں۔

22 سالہ روسی ماڈل وکٹوریہ کا ہاتھ ان کے اسسٹنٹ نے پکڑا اور وہ 73 منزلہ دبئی مرینا عمارت سے فوٹو شوٹ کے لیے لٹک گئیں۔

وکٹوریہ نے اپنی ویڈیو اور تصاویر انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا 'مجھے اب بھی یقین نہیں آ رہا کہ میں نے ایسا کیا۔ میں جب بھی ویڈیو دیکھتی ہوں تو میری ہتھیلیوں میں پسینہ آ جاتا ہے۔'

تاہم مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق پولیس نےروس کے شہر سینٹ پیٹرز برگ سے تعلق رکھنے والی وکٹوریہ کو طلب کیا ہے اور حلف نامے پر دستخط کرائے ہیں کہ وہ اپنے کام کے لیے آئندہ اپنی جان کو خطرے میں نہیں ڈالیں گی۔

دبئی پولیس کے میجر جنرل خلیل المنصوری کے مطابق وکٹوریہ کو حلف نامہ پر دستخط کرانے کے لیے پولیس سٹیشن بلایا گیا تھا کہ وہ دبئی میں اپنی جان کو خطرے میں نہیں ڈالیں گی۔ 'جو اس روسی لڑکی نے کیا وہ جان کو خطرے میں ڈالنا تھا۔

وکٹوریہ کی جانب سے اپنے پرخطر فوٹو شوٹ کی جو تصاویر انسٹا گرام پر ڈالی گئی ہیں ان کو 70 ہزار افراد نے پسند کیا ہے جبکہ تین لاکھ 80 ہزار افراد نے ویڈیو کو پسند کیا ہے۔

تاہم کئی لوگوں نے وکٹوریہ کو اپنی جان خطرے میں ڈالنے پر تنقید کا نشانہ بھی بنایا ہے۔

Read 6721 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto