بچپن میں اس کام کیلئے میں بھی کنڈوم استعمال کرتی رہی، بھارتی بے باک اداکارہ کا ایسا انکشاف کہ آپ کیلئے ہنسی روکنا مشکل ہوجائے گا

بدھ, 15 مارچ 2017 17:43

لاہور: بالی ووڈ کی بے باک اداکارہ راکھی ساونت نے کہا ہے کہ بچپن میں ہولی کے تہوار پر کھیلتے ہوئے پانی والے غبارے کی جگہ کنڈوم کا استعمال کرتی رہی ہوں۔بھارتی خبر رساں ادارے انڈیا ٹوڈے کے مطابق مختلف تنازعات میں گھری رہنے والی راکھی ساونت کو عجیب و حیران کن بیانات دینے کا شوق ہے۔ یہی وجہ ہے کہ کبھی وہ ”ہاٹ اینڈ سیکسی“بابا رام دیو کے ساتھ شادی کرنے کی خواہش کا اظہار کرتی ہیں کبھی کہتی ہیں کہ مردوں کو جنسی تسکین دینے کے لیے خواتین کو کوچنگ سنٹر میں گر سکھائے جانے چاہئیں ،اس طرح کے عجیب و غریب بیان دے کر راکھی ساونت ہمیشہ میڈ یا کی توجہ اپنی طرف مبذول کرا لیتی ہیں۔ حال ہی میں نووبھارت ٹائمز نامی اخبار کو انٹر ویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بچپن میں ہولی کھیلنے کے لیے پانی والے غبارے کی جگہ کنڈوم بھی استعمال کر لیتی تھی ۔انہوں نے کہا کہ بچپن میں ہولی کے موقع پر ہم بچے ایک دوسرے پر پانی والے غبارے پھینکتے تھے اور جب ہمیں غبارے نہیں ملتے تھے تو ہم کنڈوم میں رنگ والا پانی بھر کر ایک دوسرے پر پھینکتے تھے ۔انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت مجھے نہیں پتہ تھا کہ کنڈوم کیا ہوتا ہے ،اس لیے میں کنڈوم کے ساتھ بہت زیادہ کھیلتی تھی۔

Read 4674 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto