بھارتی اداکار اکشے کمار نے خواتین کو دنیا کا بہترین جاسوس قرار دیدیا

پیر, 20 مارچ 2017 15:51

ممبئی: بالی ووڈ کے خطروں کے کھلاڑی اکشے کمار نے خواتین کو دنیا کا بہترین جاسوس قرار دے دیا۔بالی ووڈ اسٹار اکشے کماراور ان کی اہلیہ ٹوئنکل کھنہ کی جوڑی کوفلم نگری کی کامیاب شادی شدہ جوڑی تصور کیا جاتا ہے اور دونوں میاں بیوی کے تعلقات بھی ہمیشہ مثالی رہے ہیں جبکہ خطروں کے کھلاڑی اہلیہ ٹوئنکل کھنہ کی اجازت کے بغیر کوئی فلم سائن نہیں کرتے یہی وجہ ہے کہ پریانکا چوپڑا کے ساتھ کئی فلموں میں کام کرنے سے انکار کرچکے ہیں لیکن اب اکشے نے خواتین کے حوالے سے چونکا دینے والا اعتراف کیا ہے۔اکشے کمار اپنی فلم کی تشہیر کے لیے تقریب میں پہنچے جہاں صحافیوں کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے اور شوہروں کے مطابق خواتین دنیا کی بہترین جاسوس ہوتی ہیں کیوں کہ ان کی چھٹی حس ضرورت سے زیادہ تیز ہوتی ہے اسی لیے بہت سے واقعات کو وقت سے پہلے ہی بھانپ لیتی ہیں۔ اداکار کی خواتین سے متعلق اس قسم کی رائے اہلیہ ٹوئنکل کھنہ کی جاسوسی کی وجہ سے ہے جس کا اظہار وہ اب برملا کر رہے ہیں۔

Read 337 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto