انوشکا شرما اداکاری کے بعد فلمسازی میں بھی کامیاب

بدھ, 29 مارچ 2017 00:10

ممبئی: بالی ووڈ کی دلکش اداکارہ انوشکا شرما انڈسٹری کی بہترین اداکارہ تومانی ہی جاتی ہیں تاہم اب اداکارہ کی کامیاب فلم ’پھلوری‘ نے انہیں کامیاب پروڈیوسرکا بھی اعزاز دے دیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما کی انڈسٹری میں قدم رکھنے کے بعد بہترین اداکاری سے تو سب ہی واقف ہیں تاہم اب اداکارہ کو اداکاری کے علاوہ اب پروڈیوسر کی بھی ایک اور پہچان مل گئی ہے۔

انوشکا شرما کی پروڈکشن میں بننے والی چھوٹے بجٹ کی رومانوی  فلم ’پھلوری‘ نے پہلے ہی ہفتے 15 کروڑروپے کما کرفلم کو کامیاب بنادیا۔ فلم بینوں کی جانب سے فلم میں بطورپروڈیوسرانوشکا شرما کے کام سمیت فلم میں ان کی جانب سے نبھایا گیا بھوت کے کردارکو بھی سراہا گیا۔ اس سے قبل بھی اداکارہ نے بحیثیت پروڈیوسر ’این ایچ 10‘ بنائی تھی جو 2015 میں ریلیز ہوئی تھی اور ناقدین کی جانب سے اس فلم کو کافی سراہا گیا تھا۔

Read 1255 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto