رنبیر کپور پرعوام کے سامنے آنے پر پابندی

بدھ, 29 مارچ 2017 14:32

ممبئی: بالی ووڈ اداکاررنبیر کپور کو ان کی نئی آنے والی فلم کے ہدایتکار راج کمار ہیرانی نے عوام کے سامنے آنے سے روک دیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکاررنبیرکپورنئی آنے والی سنجے دت کی زندگی پربننے والی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جب کہ وہ اب تک فلم کے ایک حصے کی شوٹنگ مکمل بھی کرچکے ہیں۔

مداحوں کی جانب سے اداکارکی اس فلم کا شدت سے انتظارہے کیونکہ فلم میں وہ سنجو بابا کی زندگی کے تمام اتارچڑھاؤ دیکھ سکیں گے لیکن اب فلم کے ہدایتکارراج کمار ہیرانی کی جانب سے اداکاررنبیرکوعام عوام کے سامنے نکلنے سے سختی سے منع کردیا گیا ہے۔

ہدایت کارکی جانب سے یہ فیصلہ کچھ عرصے قبل شوٹنگ کے دوران سنجے دت کے روپ میں لیک ہونے والی تصاویروں کے پیش نظر کیا گیا ہے جس میں اداکار بالکل سنجو بابا کی جوانی کی عکاسی کر رہے تھے۔

واضح رہے کہ فلم میں رنبیرکپوراداکارسنجے دت کی زندگی کے 7 پہلؤوں کی عکاسی کریں گے جب کہ فلم میں پاریش راول ان کے والد سنیل دت اور اداکارہ منیشا کوائرالا ان کی والدہ کا کردار ادا کررہی ہیں۔

Read 943 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto