عالیہ بھٹ جلد شادی کرنے کی خواہشمند

جمعرات, 30 مارچ 2017 16:58

ممبئی: عالیہ بھٹ اداکارہ کرینہ کپور خان کی بہت بڑی مداح ہیں جس کا اظہار وہ ہر جگہ کرتی ہیں تاہم اب اداکارہ نے کہا ہے کہ وہ بیبو کی طرح جلد ہی شادی کرنے کی خواہشمند ہیں۔ اداکارہ نے کہا کہ وہ اپنی آئیڈئیل اداکارہ کرینہ کپورخان کی طرح جلد شادی کرنے کی خواہشمند ہیں اوران کے نقش قدم پرچلنا چاہتی ہیں، وہ یہ نہیں چاہتی ہیں کہ ان کی شادی تاخیرکا شکارہوجس سے مسائل بہت زیادہ بڑھ جاتے ہیں جب کہ انہوں نے اپنی شادی کے حوالے سے بہت سوچنا شروع کردیا ہے۔

عالیہ نے کہا کہ پہلے سب اس بات پریقین رکھتے تھے کہ کسی بھی اداکارہ کی شادی ہوجائے تو اس کا کرئیراسی وقت ختم ہوجاتا ہے جب کہ اب ایسا بالکل بھی نہیں ہے جس کی بہترین مثال میری آئیڈئیل کرینہ کپورہیں۔ عالیہ کا کہنا تھا کہ کرینہ نے نہ صرف شادی کے بعد بلکہ جب وہ حاملہ تھیں تب بھی وہ بڑی اسکرین سے دورنہ ہوئیں اوربیٹے کی پیدائش کے بعد ایک بار پھر بڑے پردے کی زینت بننے جارہی ہیں، شادی کی وجہ سے کسی کو بھی اداکاری نہیں چھوڑنی نہیں چاہیئے۔

Read 834 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto