کرنسی سمگلنگ کیس، عدالت نے ڈالر گرل ایان علی کو آئندہ سماعت پر ہر صورت پیش ہونے کا حکم دیدیا

جمعرات, 06 اپریل 2017 13:59

اسلام آباد: کرنسی سمگلنگ کیس میں عدالت نے ڈالر گرل ایان علی کو حاضری سے ایک دن کا استثنیٰ دیتے ہوئے آئندہ سماعت پر ہرصورت پیش ہونے کا حکم دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق کسٹم عدالت میں ماڈل ایان علی کیخلاف کرنسی سمگلنگ کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے ایان علی کو استثنیٰ کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے ہوئے کہا کہ حاضری سے استثنیٰ کی ایک دن کی درخواست دی جائے۔ فاضل عدالت نے ملزمہ اور اس کے وکیل کی عدم حاضری پر اظہار برہمی کیا۔

 

کسٹم عدالت کے جج محمد شیراز کیانی نے معاون وکیل کے پیش ہونے پر سرزنش کرتے ہوئے استفسار کیا کہ بتایا جائے ملزمہ کب واپس آئیں گی اور ان کا بیرون ملک مصروفیات کا شیڈول کیا ہے۔ عدالت نے آئندہ سماعت 6 جون کو ایان علی کو ہرصورت عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔ یاد رہے کہ ڈالر گرل ایان علی ای سی ایل سے نام نکلنے کے بعد بیرون ملک جاچکی ہے۔

Read 1325 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto