معروف بھارتی اداکارہ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

جمعرات, 27 اپریل 2017 18:35

ممبئی: بھارت کی معروف اداکارہ صوفیہ حیات نے رومانیہ سے تعلق رکھنے والے اپنے منگیتر سے شادی کر لی ۔اپنی سرگرمیوں کی وجہ سے متنازعہ رہنے والی اداکارہ صوفیہ حیات نے چند برس پہلے راہبہ بننے کا اعلان کیا تھا۔ تفصیل کے مطابق بالی ووڈ کی متنازعہ ہیروئن صوفیہ حیات نے رومانیہ سے تعلق رکھنے والے منگیتر ولاد سٹنسکو سے شادی کر لی ۔شادی مصری رواج کے تحت کی گئی تھی جس میں دولہا اوردلہن نے خوبصورت جوڑے زیب تن کیے ہوئے تھے۔صو فیہ حیات نے گاﺅن زیب تن کیا جبکہ دولہا نے شیروانی پہنی ۔اپنی شادی کے حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے صوفیہ حیات نے کہا کہ شادی کا تھیم ”خداﺅ ں کی کہانی اور فرشتے “تھا ۔شادی کی تقریب میں مہمانوں نے بھی شاہی لباس زیب تن کیا ۔صوفیہ حیات کو شادی کے بعد سب سے پہلے راکھی ساونت نے مبارکباد دی ،صوفیہ حیات کی پوسٹ پر راکھی ساونت نے لکھا کہ میری پیاری دوست کو مبارک ہو ۔

 


واضح رہے کہ صوفیہ حیات متنازعہ اداکارہ اور گلو کارہ ہیں جنہوں نے مشہور فیشن میگزین ”ووگ“ میں برہنہ فوٹو شوٹ کروا کے شہرت حاصل کی ،جبکہ FHMمیگزین نے بھی 2013 میں صوفیہ کو دنیا کی 81ویں دلکش خاتون کا ٹائٹل دیا تھا۔دنیا کے مختلف فیشن میگزینز میں شائع ہونے والے فحش فوٹو شوٹ سے صوفیہ نے بھارت سمیت مختلف ممالک کے حسن پرستوں کے ہوش اڑا دیئے تھے۔گزشتہ سال صوفیہ نے انسٹا گرام پر اپنی برہنہ تصاویر جاری کرتے ہوئے اپنے پرستاروں کو پیغام دیا تھا کہ وہ ان سے محبت کرتی ہیں۔اس کے بعد انہوں نے چکا چوند روشنیوں کی دنیا ”شوبز “ سے کنارہ کشی کرتے ہوئے رہبانیت اختیار کرنے کا اعلان بھی کیا ۔

Read 4252 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto