صباء قمر نے قندیل بلوچ کی زندگی پر بننے والی فلم میں اداکاری کا اعلان کردیا

جمعہ, 28 اپریل 2017 18:10

کراچی: اداکارہ صباء قمر نے قندیل بلوچ کی زندگی پر بننے والی فلم میں کام کرنے کا اعلان کردیا۔ فلم کو نجی ٹی وی چینل”اردو 1 “پروڈیوس کرے گا۔ تفصیلات کے مطابق صباء قمر نے مقتول اداکارہ قندیل بلوچ کی زندگی کی داستان پر بننے والی فلم میں اداکاری کرنے کی حامی بھر لی ہے، فلم کی کہانی ایک خاتون سے متعلق ہے جسے اس کا اپنا بھائی قتل کر دیتا ہے۔ صباء قمر نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اس فلم میں کام کریں گی تاہم انہوں نے اس سے متعلق مزید تفصیلات کے بارے میڈیا کو کچھ نہیں بتایا۔ حال ہی میں انہوں نے اپنے انسٹا گرام اکاﺅنٹ پر چند تصاویر شیئر کی تھیں جس سے اس بات کا واضح اشعارہ مل رہا تھا کہ وہ اپنی آنے والی فلم میں کس قسم کا رول کرنے والی ہیں ۔ انہوں نے اپنی گردن پر بنے ٹیٹو کی تصویر بھی شیئر کی جو قندیل بلوچ کی گردن پر بنے ٹیٹو سے مشابہت رکھتا ہے ۔صباءقمر کے مداحوں کا کہنا ہے کہ وہ قندیل بلوچ کے کردار کیساتھ انصاف کریں گی ۔

Read 315 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto