کترینہ کے مداح کو سیلفی مہنگی پڑ گئی

منگل, 09 مئی 2017 13:15

ممبئی:  بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف کے مداح کو ان کے ساتھ سیلفی لینے کوشش مہنگی پڑگئی اور اداکارہ کے ڈرائیور نے  پیچھا کرنے پر مداح کو تھپڑ رسید کردیا۔ اداکارہ کترینہ کیف ممبئی میں اپنے ذاتی معالج سے طبی معائنے کے بعد گھر جانے کے لیے نکلیں تو مداحوں کی بھیڑ نے انہیں گھیر لیا  اور اسی دوران ایک مداح کی جانب سے اداکارہ کے ساتھ سیلفی لینے کی کوشش کی جس پرسیکورٹی گارڈز نے اسے دور ہٹادیا لیکن مداح نے بھی ہار ماننے سے انکار کردیا اور اداکارہ کا پیچھا کرتے ہوئے گھر پہنچ گیا۔

مداح نے اداکارہ کے ساتھ دوبارہ سیلفی بنانے کی کوشش کی جس پر ان کا ڈرائیور غصے سے آگ بگولہ ہوگیا اور مداح کو تھپڑ رسید کردیا جس پر اس شخص نے رونا شروع کردیا لیکن اداکارہ ڈرائیور کی حرکت کی باز پرس کرنے کی بجائے  نظر انداز کرتے ہوئے گھر چلی گئیں۔واضح رہے کہ اداکارہ کترینہ کیف فلم ’’ٹائیگر زندہ ہے‘‘ کی شوٹنگ  میں مصروف ہیں۔

Read 237 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto