سلمان خان نے فواد خان کی جگہ لے لی

منگل, 30 مئی 2017 00:40

ممبئی: بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان نے نامور ہدایت کار کرن جوہر کی اگلی فلم’رات باقی‘ میں پاکستانی اداکار فواد خان کی جگہ لے لی۔ فواد خان گزشتہ برس کرن جوہر کی زیر ہدایت بننے والی فلم اے دل ہے مشکل میں اہم کردار نبھا کر سب کے دل جیتنے میں کامیاب رہے تھے۔ کرن جوہر نے فواد خان کو ان کی جاندار اداکاری کے باعث اپنی اگلی فلم ’رات باقی‘ میں کترینہ کیف کے مد مقابل مرکزی کردار کے لئے کاسٹ کیا تھا جب کہ فلم کی شوٹنگ گزشتہ برس شروع ہونی تھی لیکن نومبر میں پاک بھارت کشیدگی کے باعث شوٹنگ ملتوی کردی گئی۔
دوسری جانب کرن جوہر کو انتہا پسندوں نے پاکستانی فنکاروں کی حمایت میں بولنے پر کڑی تنقید کا نشانہ بنایا تھا جس کی وجہ سے انہوں نے اپنی فلم میں کسی بھی پاکستانی فنکار کو لینے سے معذرت کرلی تھی تاہم اب رپورٹس سامنے آرہی ہیں کہ کرن جوہر نے بھارتی انتہا پسندوں کے خوف کے باعث اپنی نئی فلم میں فواد خان کی جگہ سلمان خان کو کاسٹ کرلیا ہے جس کی ہدایت کاری کے فرائض آدیتیہ دھر انجام دیں گے۔
واضح رہے پاک بھارت کشیدگی کے باعث بھارتی انتہا پسندوں نے پاکستانی فنکاروں کو بھارت چھوڑنے کی دھمکی دی تھی جس کے باعث اداکارہ ماہرہ خان بھی اپنی پہلی بھارتی فلم ’رئیس‘ کی تشہیری مہم میں حصہ نہیں لے سکی تھیں۔

Read 2545 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto