سنی لیون سدھرنے والی نہیں ، وہ اب بھی سمجھتی ہے کہ کامیابی ’’ کپڑے اتارنے ‘‘سے ملتی ہے : راکھی ساونت

جمعہ, 26 فروری 2016 19:55

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی فلموں میں اپنی ہوشربا پرفارمنس اور متنازعہ بیانات کی وجہ سے خبروں میں ’’اِن ‘‘رہنے والی راکھی ساونت کو فحش فلموں کی سابقہ اداکارہ ’’سنی لیون‘‘ ایک آنکھ نہیں بھاتی اور  تنقید کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتیں ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق راکھی ساونت نے اپنے تازہ انٹرویو میں سنی لیون کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم انڈین ہیں ،ہم کتنا بھی’’ مختصر لباس‘‘ پہن لیں اور کتنے ہی ماڈرن ہو جائیں ،پھر بھی ہماری کچھ حدود ہیں جنہیں ہم پار نہیں کر سکتے ،ہمارے بڑے ہمیں سکھاتے ہیں کہ بچے ’’یہ ‘‘ نہیں کرنا ،اور جب کبھی ان حدود کو توڑیں تو ہمیں گالیاں بھی سننے کو ملتی ہیں،فحش فلموں میں کام کرنے والے اپنے لئے یہ راستہ خود اپناتے ہیں جو درست نہیں ۔راکھی ساونت کا کہنا تھا کہ فحش فکموں میں کام کرنے کے باوجود ’’سنی لیون ‘‘کو بالی ووڈ میں کام کر کے’’ سدھرنے‘‘ کا ایک موقع ملا تھا اس کے باوجود  وہ’’ سدھرنے‘‘ والی نہیں۔راکھی ساونت کا کہنا تھا کہ ویڈیو پورٹل پر سنی لیون کا ’’ننگا رقص‘‘ موجود ہے ،میں سنی کی ماں نہیں اور نہ ہی میں اس کو جج کر رہی ہوں ، لیکن میں اپنے ملک کی کروڑوں لڑکیوں کو سنی کے ’’شر‘‘ سے بچانا چاہتی ہوں ،کیونکہ سنی کی دیکھا دیکھی آج کل ہر لڑکی اپنے ’’کپڑے اتارنے ‘‘پر تلی ہوئی ہے  بلکہ ’’کپڑے اتار‘‘ رہی ہے ،اگر سب نے اپنے کپڑے اتار لیئے تو پھر میرا کیا ہو گا ؟میں تو کپڑے پہن رہی ہوں نا ۔ایک سوال کے جواب میں راکھی ساونت کا کہنا تھا کہ ’’ہٹ ‘‘ ہونے کے لئے کپڑے اتارنے کی ضرورت نہیں ہوتی ،سنی کو کہیں، فلموں میں کپڑے اتارنے کی بجائے تھوڑا رقص بھی کر لیا کرے ۔انہوں نے کہا کہ میں نے ’’بکنی ‘‘ صرف سنی لیون کی وجہ سے پہنی ہے۔واضح رہے کہ چند روز قبل جب عامر خان نے سنی لیون کی حمائت میں بیان دیا تھا تو راکھی ساونت نے طنزیہ کہا کہ میں بھی جلد ہی ’’فحش فلموں ‘‘ کی سٹار بننے والی ہوں۔

Read 2543 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto