بھارتی اداکارہ کی لاش ان کے گھر سے برآمد

منگل, 13 جون 2017 18:15

ممبئی: بھارتی اداکارہ کرتیکا چوہدری گزشتہ روز ممبئی کے علاقے اندھیری میں واقع اپنے فلیٹ میں مردہ حالت میں پائی گئیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ کرتیکا چوہدری گزشتہ کافی عرصے سے فلموں میں کام حاصل کرنے کی کوششوں میں مصروف تھیں تاہم وہ گزشتہ روز ممبئی میں واقع اپنے اپارٹمنٹ میں مردہ حالت میں پائی گئیں۔

پولیس کے مطابق پیر کے روز دوپہر 3 بج کر 45 منٹ پر انہیں ایک فون کا ل موصول ہوئی، فون کرنے والے شخص کا کہنا تھا کہ  ممبئی کی بھرواناتھ سوسائٹی کے ایک فلیٹ سے ناگوار بو آرہی ہے، پولیس فوراً موقع پر پہنچی اور فلیٹ کا دروازہ کھولنے پر دیکھا کہ اداکارہ کرتیکا کی لاش بیڈ پر پڑی تھی،لاش تقریباً 3 روز پرانی تھی اور اس میں سے ناگوار بو اٹھ رہی تھی۔

ابتدائی تفیتش کے مطابق پولیس کو فون کرنے والا شخص اداکارہ کا ہمسایہ تھا جس نے کرتیکا کے کمرے سے اٹھنے والی ناگوار بدبو کی وجہ سے پولیس کو فون کیا تھا. ابتدائی تفتیش کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ دروازہ باہر سے بند تھا اس لیے یہ ممکنہ طور پر قتل کا کیس ہوسکتا ہے،پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

Read 3017 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto