اسلام آباد میں ایئر شو کی ریہرسل، جنگی طیاروں کی گھن گرج

ہفتہ, 12 اگست 2017 20:51

اسلام آباد: یوم آزادی کے موقع پر پاک فضائیہ کے ایئر شو کے لیے وفاقی دارالحکومت کی فضاؤں میں جنگی جہازوں کی ریہرسل پروازیں ہو رہی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق، یوم آزادی کے موقع پر پاک فضائیہ کے ایئر شو کی تیاریوں کے سلسلے میں اسلام آباد کی فضاؤں میں جنگی جہازوں کی ریہرسل پروازیں کی جا رہی ہیں۔ پاک فضائیہ کا ایئر شو چودہ اگست کو ایف نائن پارک میں دوپہر ایک بجے ہوگا جس میں ایف سولہ، جے ایف 17 اور فضائی بیڑے میں شامل دیگر طیارے حصہ لیں گے جبکہ پہلی مرتبہ اگسٹا ہیلی کاپٹر کی رونمائی بھی کی جائے گی۔ ایئرشو میں مسلح افواج کے کمانڈوز فری فال جمپنگ کا مظاہرہ کریں گے۔

ترکی، سعودی عرب کے طیارے بھی یوم آزادی ایئر شو کا حصہ ہیں اور دونوں دوست ممالک کی ایروبیٹک ٹیمیں زبردست فضائی مظاہرہ پیش کریں گی۔ یوم آزادی پر پاک فضائیہ کا ایئر شو کراچی سی ویو پر بھی دوپہر ڈھائی بجے ہوگا۔ سی ویو پر ہونے والے ائرشو میں پاک فضائیہ کا شیردل اسکوارڈن کارکردگی کا مظاہرہ کرے گا جبکہ ایف سولہ اور جے ایف سیونٹین بھی شو کا حصہ ہوں گے، نیز پاک آرمی اور نیوی کے ہیلی کاپٹرز بھی حصہ لینگے۔

Read 623 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto