پاک فضائیہ خطے میں طاقت کا توازن برقراررکھے ہوئے ہے، ایئرچیف سہیل امان

بدھ, 15 مارچ 2017 14:06

اسلام آباد: ایئرچیف مارشل سہیل امان کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ اپنی کارکردگی کے لحاظ سے قوم کے لیے باعث فخر ہے اور خطے میں طاقت کاتوازن برقراررکھے ہوئے ہے۔ نور خان ایئر بیس راولپنڈی میں سی130 طیارے حوالے کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےایئر چیف کا کہنا تھا کہ سی 130 طیاروں کی اوور ہالنگ سے ان کی کارکردگی بہتر ہوگی، طیاروں کی اوورہالنگ میں خودانحصاری سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔ پاک فضائیہ اپنی کارکردگی کے لحاظ سے قوم کے لیے باعث فخر ہے اور خطے میں طاقت کاتوازن برقراررکھے ہوئے ہے۔ ایئرچیف مارشل سہیل امان کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ اپنے دوست ممالک کو بھی تکنیکی معاونت فراہم کر رہی ہے، پاک فضائیہ کے اہلکار پر اعتماد اور بہترین صلاحیتوں کے حامل ہیں جب کہ پاک فضائیہ کے تعلیمی ادارے بہترین پیشہ ورانہ تعلیم فراہم کر رہے ہیں۔

Read 294 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto