حساس اداروں نے اسلام آباد سے کالعدم تنظیم کے 3 دہشت گرد گرفتار کرلئے، اسلحہ و گولہ بارود برآمد

منگل, 21 مارچ 2017 15:22

اسلام آباد: حساس اداروں نے اسلام آبادمیں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے3دہشتگردوںکو گرفتار کرکے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق حساس اداروں نے دارالحکومت کے علاقے ٹیکسلا اور حضرو میں بروقت چھاپہ مار کارروائی کے دوران 3دہشتگردوں کو گرفتار کرکے دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا،گرفتار افراد کی نشاندہی پر کارروائی کرتے ہوئے 9کلوبارودی مواد،7دستی بم اور3پستول بھی برآمد کر لئے گئے۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق دہشتگردوں کی شناخت اعظم خان ، ریاض خان اور وصی اللہ محسودکے نام سے ہوئی ہے ،گرفتار دہشتگردوں نے انکشاف کیا ہے کہ ان کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے اور وہ پنجاب کے مختلف علاقوں اور اسلام آباد میں تخریب کاری کرنے کیلئے اکٹھے ہوئے تھے ۔ تاہم زیر حراست افراد کیخلاف مقدمہ درج کرکے انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔

Read 204 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto