نوجوانوں کو داعش کے نظریات سے بچانا اولین ترجیح ہے، ترجمان پاک فوج

جمعرات, 18 مئی 2017 14:02

راولپنڈی:  ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ داعش کے نظریات ہماری نوجوان نسل کو ہدف بنا رہے ہیں جب کہ داعش کی نوجوانوں میں سرایت روکنے کا چیلنج درپیش ہے۔ اسلام آباد میں انتہاپسندی کو مسترد کرنے میں نوجوانوں کے کردار کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ انتہاپسندی کو مسترد کرنے میں نوجوان نسل کے کردار پر سیمینار ردالفساد آپریشن کا حصہ ہے، آپریشن ردالفساد کا مقصد پہلے سے کیے گئے تمام فوجی آپریشنز کی کامیابیوں کو مستحکم بنانا  اور معاشرے سے انتہا پسندی کا خاتمہ ہے۔ میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا داعش کے نظریات ہماری نوجوان نسل کو ہدف بنا رہے ہیں، داعش کی نوجوانوں میں سرایت روکنے کا چیلنج درپیش ہے لہذا ایسی صورتحال میں نوجوانوں میں شعور اجاگر کرنے کی اہمیت مزید بڑھ جاتی ہے جب کہ نوجوانوں کو اس خطرے سے بچانا ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشنز میں ملنے والی کامیابیاں نوجوانوں کی مرہون منت ہیں، دہشت گردی کے خلاف قربانیوں میں 90 فیصد حصہ نوجوان سپاہیوں و افسروں کا ہے، جوانوں کی عظیم قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جب کہ نوجوان افسروں و سپاہیوں کی قربانیوں کو ضائع نہیں جانے دیں گے۔

Read 138 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto