فوجی عدالتوں سے سزا پانے والے مزید 4 دہشتگردوں کو پھانسی دیدی گئی

جمعرات, 18 مئی 2017 14:25

راولپنڈی: فوجی عدالتوں سے سزائے موت پانے والے مزید 4 دہشت گردوں کو پھانسی دے دی گئی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فوجی عدالتوں سے سزائے موت پانے والے 4 دہشت گردوں کو خیبر پختونخوا کی جیل میں تختہ دار پر لٹکا دیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چاروں دہشت گرد فورسز اور تعلیمی اداروں پر حملوں میں ملوث تھے اور سزا پانے والے چاروں دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے تھا۔ سزا پانے والے دہشت گردوں میں ابراہیم، رضوان اللہ، سردار علی اور شیر محمد خان شامل ہیں۔ واضح رہے کہ رواں برس فروری میں شروع ہرنے والے آپریشن رد الفساد کے بعد سے اب تک 35 دہشت گردوں کو سزائے موت دی جا چکی ہے۔

Read 37 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto