سری نگر :حریت رہنما یاسین ملک کی ہسپتال میں حالت انتہائی تشویشناک

بدھ, 28 ستمبر 2016 16:05

سری نگر : حریت رہنما یاسین ملک کو سری نگر میں میڈیکل چیک اپ کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ پارٹی ترجمان کا کہنا ہے کہ یاسین ملک کی رپورٹس اطمینان بخش نہیں ۔ بھارت مقبوضہ کشمیر کی تحریک آزادی کمزور کرنے کے لیے حریت رہنماؤں کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے رکھ کر ذہنی اذیتیں پہنچانے لگا ۔ یاسین ملک کو چند روز قبل غاصب بھارتی فورسز نے حراست میں لیا اور بہیمانہ تشدد کا نشانہ بناتے رہے ۔ یاسین ملک کی طبیعت زیادہ خراب ہوئی تو انہیں سری نگر کے فلورنس ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ کشمیری میڈیا کے مطابق بھارتی فورسز کی حراست میں یاسین ملک کی حالت بہت خراب ہو چکی ہے ۔ جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے ترجمان کے مطابق یاسین ملک کے میڈیکل چیک اپ کی رپورٹس اطمینان بخش نہیں جبکہ انہیں دل ، گردے سمیت کئی عارضے لاحق ہیں ۔ اس سے پہلے یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے انکشاف کیا تھا کہ بھارتی حراستی مرکزمیں یاسین ملک کو ایک ٹانگ میں انفیکشن ہو گیا ہے جبکہ ان کے ہاتھ بھی حرکت نہیں کر رہے ۔ 

Read 1346 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto