مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے 60 طلبا زخمی

پیر, 17 اپریل 2017 20:33

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت بڑھتی ہی جا رہی ہے اور تازہ ترین واقعہ میں قابض فورسز نے فائرنگ کر کے 60 طلبا کو زخمی کردیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سری نگر میں ایس پی کالج کے طلبا بھارتی فوج کے مظالم کے خلاف احتجاج کر رہے تھے کہ قابض افواج نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 60 طلبا زخمی ہو گئے۔ اس کے علاوہ بھارتی فورسز نے طلبا کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس شیل اور لاٹھی چارج بھی کیا۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں چند روز قبل ہونے والے ڈھونگ ریاستی انتخابات کو کشمیری عوام نے مکمل طور پر مسترد کر دیا تھا اور الیکشن والے روز پوری وادی میں بھارت اور کٹھ پتلی حکومت کے خلاف مظاہرے کئے گئے۔ بھارتی فورسز نے نہتے کشمیریوں پر فائرنگ کر کے 8 کشمریوں کو شہید اور 100 سے زائد کو زخمی کردیا۔

Read 344 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto