مزاحمتی قیادت کے مثالی اتحاد کو توڑنے کیلئے حربوں کو ناکام بنایا جائے، یاسین ملک

جمعرات, 15 جون 2017 02:31

سرینگر: جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک نے اتحاد و اتفاق کی حفاظت کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے کہا کہ قوم و قیادت کو ہرحال میں مستعد اور ہوشیار ہننا پڑے گا۔ آبی گذر سرینگر میں پولیس کے ہاتھوں گرفتاری سے قبل محمد یاسین ملک نے میڈیا سے وابستہ افراد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں ہر قسم کی پرامن سیاسی مکانیت کو مسدود کردیا گیا ہے اور اس جبر کی حد یہ ہے کہ آج ہر قسم کے تعزیتی، سماجی، نجی اجلاسوں، میٹنگوں اور تعزیتی مجالس پر بھی پابندی کردی گئیں ہیں۔ یاسین ملک نے کہا کہ مزاحمتی قیادت کے درمیان مثالی اتحاد و اتفاق نے بھارت اور اس کے ریاستی گماشتوں کی نیندیں حرام کر دی ہیں یہی وجہ ہے کہ بھارت اس اتحاد کو توڑنے اور ختم کرنے کے لئے ہر قسم کے حربے آزما رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ بھارت اور ریاستی انتظامیہ مزاحمتی قائدین کے درمیان کسی بھی میٹنگ کو برداشت نہیں کرتے اور ہر وہ مجلس و میٹنگ کالعدم قرار دی جاتی ہے، جس میں قائدین کے آپس میں ملنے کی کوئی امید یا شائبہ ہو۔ یاسین ملک نے کہا کہ جن حکمرانوں نے کشمیر کے اندر اس قسم کا جبر جاری رکھا ہوا ہے انہیں اپنے آپ کو جمہوری کہلوانا زیب نہیں دیتا۔ انہوں نے عوام الناس کو اتحاد و اتفاق کی حفاظت کرتے رہنے اور ہر حال میں مستعد و بیدار رہنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا دشمن ہمارے اتحاد و اتفاق کو توڑنے کے لئے کوشاں ہے، اس لئے ہمیں چاہئے کہ ہم اپنے اتحاد و اتفاق کی ہر قیمت پر حفاظت کا بیڑا اُٹھائیں اور ایسی ہر سازش و کاوش کو ناکام بنادیں۔

Read 487 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto