خیبر ایجنسی میں ایف سی کی چیک پوسٹ پرحملہ ناکام، 2 خودکش حملہ آور ہلاک

جمعہ, 14 جولائی 2017 19:32

خیبر ایجنسی: ذخہ خیل میں ایف سی  نے چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بناتے ہوئے 2 حملہ آور ہلاک کردیے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عام (آئی ایس پی آر) کے مطابق خیبر ایجنسی کے علاقے ذخہ خیل کی سرحدی چوکی پر خودکش حملہ آوروں نے سیکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 2 سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے جب کہ ایف سی کی جانب سے جوابی کارروائی میں دو خودکش حملہ آور ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق حملہ آور سرحد پار سے آئے اور انہوں نے جیروبی سے دو کلومیٹر شمال مغرب میں چوکی پر فائرنگ کی۔ واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی برقرارہے جب کہ سیکیورٹی فورسزکی جانب سے پورے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔

Read 359 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto