یونیورسٹی انتظامیہ نے مشال خان کیخلاف کارروائی کا کہا، ملزم وجاہت کا اعتراف جرم

پیر, 17 اپریل 2017 23:05

مردان: عبدالولی خان یورنیورسٹی مردان کے طالبعلم مشعال خان کے قتل کے کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، کیس کے مرکزی ملزم وجاہت نے اعتراف جرم کرلیا۔ ملزم وجاہت نے مجسٹریٹ کے سامنے اپنا اعترافی بیان ریکارڈ کرا دیا، ملزم نے تمام واقعے کی ذمے داری یونیورسٹی انتظامیہ پر ڈال دی۔ ملزم وجاہت کا اپنے اعترافی بیان میں کہنا ہے کہ مجھے یہ کام کرنے کے لیے یونیورسٹی انتظامیہ نے کہا تھا، انتظامیہ نے13 اپریل کو چیئرمین آفس بلایا، جہاں 15 سے20 لوگ موجود تھے، چیئرمین آفس میں انتظامیہ کےعلاوہ لیکچرار ضیاء اللہ، اسفندیار، لیکچرار انیس، سپرینٹنڈنٹ ارشد، کلرک سعید اور ادریس موجود تھے۔

ملزم وجاہت کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ نے مجھے کہا کہ کہو کہ مشعال و ساتھیوں نے توہین رسالت کی، یونیورسٹی انتظامیہ کے کہنے پر مشعال اور ساتھیوں کے خلاف تقریر کی، اگر مجھے اس سازش کا پتا ہوتا تو میں یونیورسٹی میں نہ آتا۔ وجاہت نے بیان میں کہا کہ میں نے لوگوں کو بتایا کہ میں نے مشعال، عبداللہ اور زبیر کو توہین کرتے سنا، فہیم عالم نے میرے بیان کی لوگوں کے سامنے فوری گواہی دے دی۔ ملزم کا بیان میں کہنا ہے کہ سیکیورٹی انچارج بلال نے کہا کہ جس نے مشعال کی طرفداری کی ان سے بھی سختی سے نمٹا جائے، سیکیورٹی انچارج نے کہا کہ وہ خود مشعال کو مارے گا۔ ملزم وجاہت کے مطابق اگر وہ اس وقت بیان نہ دیتا تو جمع ہونے والے طلباء واپس چلے جاتے، ان کے بیان کے بعد طلباء مشتعل ہوگئے اور انہوں نے بلوہ کردیا، میں مشعال خان کے متعلق غلط بیانی کرنے پر شرمندہ ہوں، یہ اجلاس بلانا ایڈمنسٹریشن کا مینڈیٹ نہیں تھا۔

Read 2041 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto