وانا ہسپتال میں آتشزدگی، لاکھوں کی ادویات اور قیمتی سامان جل کر خاکستر

پیر, 19 جون 2017 00:09

جنوبی وزیرستان ایجنسی کے ہیڈ کوارٹر ہسپتال وانا میں آتشزدگی کے باعث لاکھوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق گزشتہ رات شارٹ سرکٹ کے باعث لگنے والی آگ کے باعث ایجنسی سرجن کا دفتر اور میڈیکل سٹور مکمل طور پر جل کر خاکستر جبکہ ٹی بی بلاک کا بھی بیشتر حصہ متاثر ہوا ہے۔ اس نے مزید بتایا کہ میڈیکل سٹور میں پڑی لاکھوں روپے کی ادویات بھی ساری جل گئیں۔ دوسری جانب اس واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ آتشزدگی میں زیادہ نقصان فائر بریگیڈ گاڑی کی عدم دستیابی کے باعث ہوا ہے کیونکہ وانا میں فائر بریگیڈ عملہ اور گاڑی نہ ہونے کے باعث کچھ عرصہ قبل وانا ڈگری کالج میں معمولی آگ نے کالج کے بیشتر حصے کو جلا کر کوئلہ کر دیا تھا۔

Read 432 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto