شریف فیملی میں اختلافات کی توقع رکھنے والے خاک چاٹیں گے، مریم نواز

اتوار, 20 اگست 2017 00:15

لاہور: نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہے کہ شریف خاندان میں اختلافات کی جھوٹی خبریں پھیلائی جا رہی ہیں لیکن اختلافات کی توقع رکھنے والے خاک چاٹیں گے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ شریف خاندان میں اختلافات کی من گھڑت اور بے بنیاد خبریں پھیلائی جا رہی ہیں، حمزہ شہباز اور پرویز ملک نے این اے 120 سے متعلق اجلاس کی مشترکہ صدارت کی ہے۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ شریف خاندان میں آج بھی پہلے کی طرح اتفاق ہے اور ہمیشہ رہے گا جب کہ اختلافات کی توقع رکھنے والے خاک چاٹیں گے۔اس سے قبل ترجمان (ن) لیگ نے بھی ایک بیان جاری کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ شریف فیملی میں اختلافات مخالفین کی خواہش ہو سکتی ہے جو کبھی پوری نہیں ہو گی جب کہ پرویز ملک کو بطور صدر مسلم لیگ (ن) لاہور، این اے 120 میں ضمنی انتخاب کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔واضح رہے میڈیا میں اس قسم کی خبریں زیر گردش ہیں کہ نوازشریف نے اپنے بھتیجے، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے صاحبزادے اور رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز کو این اے بیس کی انتخابی مہم سے علیحدہ کر دیا ہے۔

Read 399 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto