آپریشن ردالفساد، پنجاب کے مختلف شہروں سے 2 افغانیوں سمیت21 مشتبہ افراد گرفتار

پیر, 13 مارچ 2017 02:38

راولپنڈی: پاک فوج کے اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں آپریشن ردالفساد کے دوران 2 افغانیوں سمیت 21 مشتبہ افراد گرفتار کرلئے گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملک  بھر میں آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے جس کے تحت اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں تازہ کارروائیوں کے دوران  2 افغان باشندوں سمیت 21 مشتبہ افراد کو گرفتارکرلیا گیا جب کہ  گرفتار ملزموں میں کالعدم تنظیم کا سہولت کار بھی شامل ہے۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور نفرت انگیزمواد بھی برآمد کیا گیا ہے جب کہ آپریشن رد الفساد کے تحت کارروائیاں اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور،  ڈیرہ غازی خان، راجن پور، رحیم یارخان اور سیالکوٹ میں کی گئیں۔ واضح رہے کہ پاک فوج نے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے ملک بھر میں رد الفساد کے نام سے آپریشن شروع کررکھا ہے جس کے نتیجے  میں اب تک متعدد دہشت گرد ہلاک اور درجنوں گرفتار کئے جاچکے ہیں۔

Read 171 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto