ایک دن میرے چچا نے مجھے ۔۔۔ پاکستانی لڑکی نے شرمناک تفصیلات بیان کر دیں

منگل, 14 مارچ 2017 20:07

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) جب ماں باپ اولاد کو اپنی اناءکی بھینٹ چڑھا دیتے ہیں، طلاق لے کر علیحدہ ہو جاتے ہیں اور اولاد کو اپنانے سے انکار کر دیتے ہیں توبے کس و لاچار اولاد پر کیا گزرتی ہے اور اسے کیا کچھ سہنا پڑتا ہے، اس لڑکی کی کہانی اسی بے بسی اور لاچاری کی غمازی کرتی ہے۔ ویب سائٹ Parhloکی رپورٹ کے مطابق ماہم(فرضی نام)16سال کی تھی جب اس کے ماں باپ میں طلاق ہو گئی اور دونوں نے اسے اپنانے سے انکار کر دیا۔ ایسے میں اس کے باپ کا ایک شفیق دوست آگے بڑھا اور ماہم کو گود لے کر اپنی بیٹی بنا لیا۔ سگے ماں باپ کی ٹھکرائی ماہم اس نئے گھر اور نئے خاندان میں آ گئی، جہاں اسے بہت محبت اور پیار ملا، مگر تین ماہ بعداچانک اس کی دنیا اس وقت مصائب کے گرداب میں دھنس گئی جب اس کے منہ بولے باپ کا چھوٹا بھائی ان کے گھر رہنے آ گیا۔ وہ ماہم سے پیار جتاتا اور ماہم سمجھتی کہ وہ بھی دوسرے افراد کی طرح اس سے محبت کرتا ہے تاکہ اسے اجنبیت کا احساس نہ ہو لیکن اس بدطینت شخص کے ذہن میں خباثت بھری پڑی تھی۔

Read 2188 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto