حجرہ عروسی کے خواب دیکھنے والے دولہا کو شادی سے سیدھا حوالات پہنچا دیا گیا، وجہ کیا بنی آپ بھی جانئے

منگل, 14 مارچ 2017 20:28

قصور: شادی کی تقریب میں مسلح باراتیوں کی اندھا دھند ہوائی فائرنگ سے کمسن بچی شدید زخمی ہو گئی۔ پولیس نے دولہا سمیت 5 افراد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا۔ بتایا گیا ہے گذشتہ روز پنجاب کے ضلع قصور کے نواحی گاؤں ستوکی کے رہائشی محمد علی کی 2بیٹیوں کی شادی تھی جب دونوں باراتیں آئیں باراتوں میں شامل چند مسلح افراد نے اچانک اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجہ میں مقامی رہائشی منصور ملنگ کی کمسن بیٹی گڈو گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گئی،اسی دوران سرچ آپریشن میں مصروف للیانی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور باراتیوں کو فائرنگ سے منع کیا لیکن وہ باز نہ آئے جس پر انہوں نے کارروائی کرتے ہوئے دولہا محمد صابر، زین العابدین،علی اصغر اورمحمد حنیف کو موقع سے گرفتار کر لیا جبکہ دیگر افراد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔زخمی ہونے والی کمسن گڈو کے والد منصور ملنگ نے ملزمان کے اثر و رسوخ کی وجہ سے ان کے خلاف کارروائی کرنے سے انکار کر دیا جس پر ملزمان کے خلاف پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا زخمی لڑکی کو لاہور ریفر کر دیا گیا۔

Read 1998 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto