امریکی سفارتکار کی ساہیوال جیل میں قید اپنے شہریوں سے ملاقات، 5 گھنٹے مشاورت

جمعہ, 17 مارچ 2017 15:11

ساہیوال: امریکی سفارت کار رنڈل ٹورنس (Randall Torrance) نے ہائی سکیورٹی جیل ساہیوال میں 5امریکی شہری قیدیوں سے ملاقات کی اور ان کی قانونی امداد کے سلسلہ میں 5گھنٹے تک صلاح مشورہ کیا۔ امریکی سفارت کار کی ملاقات ہائی کورٹ کے حکم پر ہوئی۔ ان پانچ امریکی شہریوں کو تھانہ کینٹ سرگودھا کی پولیس نے 2009ءمیں گرفتار کیا تھا اور ان کے خلاف پاکستان کے خلاف سازش اور دہشت گردی کے الزامات تھے جس پر اسپیشل جج انسداد دہشت گردی کورٹ سرگودھا میاں محمد انور نے دس، دس سال قید سخت اور ستر ، ستر ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی تھی ان 5 امریکی شہریوں میں وقار حسین ، احمد عبداللہ، رمی زمان ، امان حسن اور عمر فاروق شامل ہیں۔  وقار حسین، احمد عبداللہ، رمی زمان، اور امان حسن کالعدم تحریک طالبان اور عمر فاروق القاعدہ کے اہم سرگرم کارکنان تھے اور تخریبی کارروائی میں پکڑے گئے تھے۔ امریکی سفارت کار نے ان قیدیوں کی ہائی کورٹ میں سزا کے خلاف اپیل کے سلسلہ میں قانونی امداد کے لیے بھی مشورہ کیا۔

Read 287 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto