حسین حقانی سچ اُگل دیں عافیہ کو انہوں نے ہی مقدمہ میں پھنسایا، فوزیہ صدیقی

پیر, 20 مارچ 2017 15:10

لاہور (ویب ڈیسک) امریکہ میں قید ڈاکٹر عافیہ کی ہمشیرہ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہا ہے کہ حسین حقانی یہ سچ بھی اُگل دیں کہ عافیہ بے قصور ہے اور انہوں نے ہی امریکیوں کو خوش کرنے کی خاطر عافیہ کو جھوٹے مقدمے میں پھنسوایا۔ حسین حقانی اور شکیل آفریدی غدار وطن اور سخت سزا کے مستحق ہیں۔ عوام کا پیمانہ صبرلبریز ہورہا ہے ۔ عافیہ کی واپسی میں تاخیرسے اشتعال بڑھ گیا تو اسے ہم بھی روک نہ سکیں گے۔چیف جسٹس سندھ، سابق گورنر پنجاب اور سابق وزیراعظم کے مغوی بیٹے رہا ہوگئے، عافیہ نہیں آئی۔ وہ لاہور پریس کلب میں سیاسی و سماجی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کر رہی تھیں۔

ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہا کہ شکیل آفرید ی کو بھی اگر ریمنڈڈیوس کی طرح ملک سے فرار کروادیا گیا اور عافیہ نہیں آئی تو حکمرانوں کی غداری کے خلاف عوام سڑکوں پر ہوں گے۔ جمہوریت کی دعویدار حکومت نے ڈاکٹر عافیہ کو بھلا دیا۔ رہنمائوں نے مطالبہ کیا کہ قوم کی بیٹی کو واپس لایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ مزید تاخیر کی صورت میں عوام مشتعل ہوکر سڑکوں پر نکل آئیں گے، پوری قوم کے دل عافیہ کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ تمام رہنمائوں نے 31 مارچ کو عافیہ کے اغوا کو 14 برس مکمل ہونے پر ملک بھر میں یوم سیاہ منانے کی اپیل کی۔

Read 1505 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto