پی ایس 114 میں کامیابی کا نوٹیفیکیشن روکنا سمجھ سے بالاتر ہے، سینیٹر سعید غنی

جمعرات, 13 جولائی 2017 18:45

کراچی: پیپلز پارٹی کے رہنماء سینیٹر سعید غنی نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے پی ایس 114 کراچی کے ضمنی الیکشن  کا نوٹیفیکیشن روکے جانے کا جواز سمجھ سے بالاتر ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ نو جولائی کے ضمنی الیکشن میں کسی جماعت نے دھاندلی کا الزام نہیں لگایا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم نے نہ ری کاؤنٹنگ کی درخواست کی، نہ کوئی اعتراض اٹھایا۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ایس 114 میں کامیابی کا نوٹیفیکیشن روکنا سمجھ سے بالاتر ہے۔ اس سے قبل الیکشن کمیشن میں میڈیا سے گفتگو میں فاروق ستار نے کہا تھا کہ پی ایس 114 میں پولنگ اسکیم غلط بنائی گئی تھی، نادرا کے ذریعے انگوٹھوں کی شناخت کی استدعا کی ہے۔ انہوں نے بتایا تھا کہ الیکشن کمیشن میں دوبارہ گنتی کی بھی استدعا کی ہے۔

Read 666 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto