گورنر سندھ نے نیب کا قانون ختم کرنے کے بل پراعتراض لگا دیا

جمعہ, 14 جولائی 2017 19:27

کراچی: گورنرسندھ نے نیب کا قانون ختم کرنے کے بل پراعتراض لگا کراسے اسپیکر سندھ اسمبلی کو واپس بھجوا دیا۔ تفصیلات کے مطابق اسپیکر سندھ اسمبلی نے نیب کا قانون ختم کرنے کے بل کوایوان سے منظوری کے بعد دستخط کے لیے گورنرہاؤس بھجوایا تھا تاہم گورنرنے بل پراعتراض لگا کراسے اسپیکر سندھ اسمبلی کو واپس بھجوا دیا۔ انہوں نے ہدایت کی ہے کہ بل پر از سر نو جائزہ لے کر دوبارہ بھجوایا جائے۔

دوسری جانب وزیر قانون سندھ ضیاالحسن لنجار نے کہا ہے کہ احتساب سے متعلق نیب کا متبادل بہتر قانون لارہے ہیں۔ بل دوبارہ سندھ اسمبلی میں پیش کریں گے۔ واضح رہے کہ سندھ اسمبلی نے 3 جولائی کو نیب آرڈیننس کے خاتمے کا بل کثرت رائے سےمنظور کیا تھا جس کے تحت اب سندھ میں بدعنوانی پرکارروائی محکمہ اینٹی کرپشن کرےگا اور نیب کو کسی کارروائی کا قانونی اختیار نہیں ہوگا۔

Read 402 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto