رینجرزسے اختیارات واپس لینے کا تاثر غلط ہے، محکمہ داخلہ سندھ

پیر, 17 اپریل 2017 21:01

کراچی: محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ رینجرز سے اختیارات واپس لینے کا تاثر غلط ہے رینجرز کو ایک سال کے اختیارات دیئے گئے تھے جو 19 جولائی کو ختم ہوں گے۔ محکمہ داخلہ سندھ کا رینجرز اختیارات سے متعلق اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہنا ہے کہ رینجرز سے اختیارات واپس لینے کا تاثر غلط ہے رینجرزتعیناتی کی توسیع 20 جولائی 2016 تا 19 جولائی 2017 ہے، رینجرز کے پاس آرٹیکل 147 کے تحت 12 ماہ کے قیام کے اختیارات موجود ہیں جو ابھی تک ختم نہیں ہوئے، رینجرز کو واپس بلائے جانے کی خبریں بے بنیاد ہیں، رینجرز قانونی طور پرمینڈیٹ کے تحت کردار ادا کررہی ہے۔

محکمہ داخلہ کا کہنا تھا رینجرز کو یکم اگست 2016 کے نوٹی فکیشن کے تحت جو اختیارات حاصل  ہیں اس کے تحت رینجرز پٹرولنگ، پکٹ، تنصیبات کی سیکیورٹی اور پولیس کی معاونت کر سکتی ہے اور رینجرز تقریبات، اہم ملکی شخصیات اورغیر ملکیوں کی سیکورٹی کے لئے پولیس کی معاونت کرتی ہےجب کہ آرٹیکل 147 کے تحت رینجرز کو انتظامیہ کی معاونت کے لئے تعینات کیا گیا تھا۔

Read 343 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto