کراچی میں گڈز ٹرانسپورٹرز نے ہڑتال ختم کردی

بدھ, 17 مئی 2017 23:57

کراچی: گورنر سندھ کی جانب سے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کے بعد گڈز ٹرانسپورٹرز نے ہڑتال ختم کردی۔ گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کے رہنماؤں نے پریس کانفرنس کے ذریعے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کیا۔ گڈز ٹرانسپورٹرز نے گورنر سندھ محمد زبیر عمر کی جانب سے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کے بعد ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کیا۔ گڈز ٹرانسپورٹرزایسوسی ایشن کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ انتظامیہ نے مطالبات مان لیے ہیں تاہم آئندہ کسی کو تنگ کیا گیا تو پھر سڑکوں پر آئیں گے اور اب زیادتی ہوئی تو سب کچھ بند کردیں گے۔کراچی میں گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال گزشتہ 10 روز سے جاری تھی جس سے مال کی ترسیل رکی ہوئی تھی اور اس کے باعث ملکی معیشت کو بھی شدید نقصان پہنچا، ٹرانسپورٹرز کے احتجاج کے باعث اندرون کراچی اشیا کی ترسیلات مکمل بند ہونے سے پورٹس پر کنٹینر ہینڈلنگ کی گنجائش ختم ہوگئی تھی۔ ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کے دوران گورنر سندھ نے ہڑتال ختم کرنے کے لیے کوششیں کیں اور کل ان کے ٹرانسپورٹرز سے مذاکرات ہوئے جو ناکام ہوگئے تھے تاہم اب ٹرانسپورٹرز کی جانب سے ہڑتال ختم کردی گئی ہے۔
گڈز ٹرانسپورٹرز نے مال کی ترسیل شروع کردی ہے اور گاڑیاں سڑکوں پر لے آئے ہیں جب کہ 10 روز سے ہڑتال پر کھڑے ٹرک ایک ساتھ سڑکوں پر آنے سے شہر میں ٹریفک کا دباؤ بڑھ گیا ہے۔

Read 194 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto