سیمی میرے خوبصورت بالوں سے مت جلو

بدھ, 08 مارچ 2017 23:03

پشاور زلمی کی جیت کے بعد ٹیم کے کپتان سیمی نے وعدے کے مطابق اپنا سرمنڈوادیا ہے تاہم سیمی کا اصرار ہے کہ زلمی کے مالک جاوید آفریدی بھی ایسا ہی کریں اور اسی حوالے سے دونوں کے درمیان ٹوئٹر پر دلچسپ جملوں کا تبادلہ ہوا ہے۔ پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے  پی ایس ایل کا فائنل جیتنے کی صورت میں پوری ٹیم اور انتظامیہ سمیت سر منڈوانے کا اعلان کیا تھا اور اپنے وعدے کے مطابق گزشتہ روز ڈیرن سیمی نے سر بھی منڈوالیا تاہم پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی کو سیمی کا سر منڈوانا مہنگاپڑگیا ہے کیونکہ سیمی نے جاوید آفریدی سے بھی جواب میں ایسا ہی کرنے کا کہا ہے۔

ڈیرن سیمی نے گزشتہ روز سرمنڈوانے کے بعد ٹوئٹ کی جس میں انہوں نے پشاور زلمی کے کھلاڑیوں سمیت جاوید آفریدی کو کہا کہ وہ بھی ایسا کریں جس پر جاوید آفریدی نے ڈیرن سیمی کو جواب دیا کہ میرے خوبصورت بالوں سے جلو مت، جاوید آفریدی نے ڈیرن سیمی کو مذاقاً پھٹیچر مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میرے بھائی میرے خوبصورت اور اچھے بالوں سے مت جلو۔

Read 64 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto