آئی سی سی میں بگ تھری کا باب بند ہوگیا

جمعرات, 27 اپریل 2017 00:36

دبئی: آئی سی سی اجلاس میں بگ تھری سے متعلق ووٹنگ ہوئی جس میں بگ تھری کے حق میں صرف 2 اور مخالفت میں 8 ووٹ ڈالے گئے جس کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل میں بگ تھری کا باب بند ہوگیا۔ بھارت، انگلینڈ اور آسٹریلیا نے 2014 میں آئی سی سی میں ’’بگ تھری ماڈل‘‘ نافذ کردیا تھا جس کے تحت تینوں ملکوں کو کرکٹ کا مالی اور انتظامی کنٹرول مل گیا تھا۔ اس ماڈل کے مطابق آئندہ 8 برس تک آئی سی سی کی ہونے والی آمدنی کا 27.4 فیصد بھارت، آسٹریلیا اور انگلینڈ میں تقسیم ہونا تھا جب کہ سب سے زیادہ حصہ 20.3 فیصد بھارت، 4.4 فیصد انگلینڈ اور 2.7 فیصد آسٹریلیا کو ملنا تھا لیکن اب بھارتی کرکٹ بورڈ آئی سی سی کی آمدنی سے 570 ملین ڈالر مانگ رہا تھا جب کہ آئی سی سی نے 400 ملین ڈالر کی پیش کش کی تھی۔
رواں برس فروری میں آئی سی سی نے اپنے 2014 کے فیصلے کو واپس لے لیا تھا اور نیا گورننس اور ریونیو کی تقسیم کا ماڈل پیش کیا تھا لیکن بھارت نے اس پر سخت ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے نئے ماڈل کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا تھا۔ آئی سی سی میں بگ تھری اور بھارت کے اس رویئے کے بعد بگ تھری کے معاملے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی بورڈ میٹنگ میں ووٹنگ ہوئی جس میں بگ تھری کے حق میں صرف 2 اور مخالفت میں 8 ووٹ آئے جس کے بعد کرکٹ سے بگ تھری کا خاتمہ ہوگیا ہے۔ بگ تھری کے حوالے سے اس فیصلے کی توثیق جون میں ہونے والے سالانہ اجلاس میں کی جائےگی۔

Read 640 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto