قندھار میں نیٹو قافلے پر خودکش کار بم حملہ

بدھ, 02 اگست 2017 19:19

کابل: افغانستان کے جنوبی صوبہ قندھار میں نیٹو قافلے پر خودکش کار بم حملے میں متعدد فوجیوں کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔ پاکستان سے متصل افغان صوبہ قندھار کے پولیس ترجمان ضیاء درانی کے مطابق ضلع دامن میں خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی نیٹو کے قافلے سے ٹکرا دی۔ نیٹو نے اپنے بیان میں حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ واقعے میں جانی نقصان بھی ہوا ہے، تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ جس قافلے پر حملہ ہوا وہ کس ملک کا تھا اور کتنے فوجی ہلاک و زخمی ہوئے۔

طالبان کے ترجمان قاری یوسف احمدی نے واقعے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ ان کے جنگجو نے ضلع دامن کے علاقے شور اندام میں افغان انٹیلی جنس کے اڈے کے قریب یہ حملہ کیا جس میں 15 اہلکار ہلاک ہوگئے۔ عینی شاہدین کے مطابق نیٹو کی دو فوجی گاڑیاں حملے میں تباہ ہوگئیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی قندھار کے ضلع خاک ریز میں افغان چھاؤنی پر طالبان کے حملے میں 26 فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

Read 433 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto