دھمکیاں جوہری معاہدے سے پیچھے نہیں ہٹا سکتیں، ایرانی صدر

بدھ, 20 ستمبر 2017 23:11

نیویارک: ایرانی صدر حسن روحانی کا کہنا ہے کہ ایران کبھی جوہری معاہدے کو نقصان پہنچانے میں پہل نہیں کرے گا البتہ جوہری معاہدے کو نقصان پہنچا تو بہت افسوس ہو گا اور امریکا معاہدے سے پیچھے ہٹ کر اپنی ساکھ کو نقصان پہنچائے گا جبکہ ہم کسی کی دھمکیوں سے پیچھے ہٹنے والے نہیں۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے ایران کے صدرحسن روحانی کا کہنا تھا کہ امن کے خواہاں اور مذاکرات پر یقین رکھتے ہیں اور ہمیں اپنی عوام کا بھرپور اعتماد حاصل ہے، جدیدیت آزادی اور جمہوریت میں ہے، ہم نے کبھی بھی جوہری افزودگی کا ارادہ نہیں کیا جبکہ ہمارے میزائل خطے میں امن اور استحکام قائم رکھنے کے لیے ہیں۔
حسن روحانی کا کہنا تھا کہ ایران کبھی بھی امریکا سمیت 6 عالمی طاقتوں کے ساتھ طے پانے والے جوہری معاہدے کو نقصان پہنچانےمیں پہل نہیں کرے گا البتہ جوہری معاہدے کو نقصان پہنچا تو اس پر بہت افسوس ہو گا جبکہ امریکا معاہدے سے پیچھے ہٹ کر اپنی ساکھ کو نقصان پہنچائے گا اور کسی کی دھمکیوں سے پیچھے ہٹنے والے نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جنرل اسمبلی میں امریکی صدر کی تقریر نامناسب تھی جبکہ جوہری معاہدہ کسی ایک ملک سے نہیں پوری عالمی برادری سے منسلک ہے۔
ایرانی صدر نے کہا کہ باہر والے ہمارے خطے میں بگاڑ کا سبب بن رہے ہیں، یمن، شام اور بحرین میں فوجی حل ممکن نہیں کیوں کہ ہر مسئلے کا حل صرف مذاکرات اور بات چیت میں ہے۔

Read 60 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto